صدر بائیڈن کا شکاگو میں فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

جو بائیڈن نے کہا جِل اور میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے اس بیہودہ واقعہ سے حیران ہیں۔ میں نے گورنر پرٹزکر اور میئر روٹرنگ سے بات کی ہے اور انہیں وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے۔

جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
جو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے الینوائے کے شمالی مضافاتی علاقے شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران ہونے والی فائرنگ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جو بائیڈن نے کہا جِل اور میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے اس بیہودہ واقعہ سے حیران ہیں۔ میں نے گورنر پرٹزکر اور میئر روٹرنگ سے بات کی ہے اور انہیں وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے۔

انہوں مزید کہا کہ ’’میں نے حال ہی میں پہلے بندوق اصلاحات قانون پر دستخط کیے ہیں، لیکن ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔ میں بندوق کے تشدد کی وبا سے لڑنا نہیں چھوڑوں گا‘‘۔ شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں پیر کی صبح یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت 26 زخمی ہو گئے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق، واقعہ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */