کانپور تشدد کے سلسلہ میں بلڈر حاجی وصی گرفتار، پولیس نے عائد کئے یہ الزامات

کانپور تشدد معاملہ میں بلڈر حاجی وصی کو گرفتار کیا گیا ہے، اتوار کے روز پولیس نے بلڈر کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

کانپور: یوپی کے صنعتی شہر کانپور میں گزشتہ مہینے ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے بلڈر حاجی وصی کو گرفتار کر لیا ہے۔ حاجی وسیع پر الزام ہے کہ انہوں نے کانپور تشدد کے لئے مالی اعانت کی تھی۔ پولیس نے دیر رات گئے وصی کو گرفتار کیا۔ اس سے پہلے حاجی وصی کے بیٹے رحمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جسے عدالت میں پیش کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے۔

کانپور میں گزشتہ تین جون کو ہوئے تشدد کے معاملے میں مختار بابا کو گرفتار کیا گیا تھا، جن پر اہم مالی اعانت کار ہونے کا الزام ہے۔ کانپور تشدد کے سلسلہ میں 15 دنوں کے دوران 60 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مختار بابا سمیت چار ملزمان کو دوسری جیل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس تعلق سے جیل انتظامیہ نے حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ 3 جون کو بعد نماز جمعہ کانپور شہر کی نئی سڑک پر توہین رسالتؐ کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا جو پرتشدد ہو گیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا تھا اور مظاہرین نے بھی پتھربازی کی تھی۔ اس تعلق سے مبینہ کلیدی ملزم ظفر حیات سمیت 59 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں علاقہ کی کئی مشہور ہستیاں بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔