افغان حکومت اور طالبان سے الگ الگ میٹنگیں کریں گے پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہفتہ کے روز دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے وفد کے ساتھ بین افغان مذاکرات کے موقع پر الگ الگ میٹنگیں کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہفتہ کے روز دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے وفد کے ساتھ بین افغان مذاکرات کے موقع پر الگ الگ میٹنگیں کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ پومپیو دوحہ پہنچ چکے ہیں۔ وہ ہفتے سے شروع ہونے والے بین افغان مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پومپیو مقررہ شیڈول کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 1100 بجے حکومت افغانستان کے وفد اور 0315 پر طالبان وفد سے ملاقات کریں گے۔ پروگرام کے مطابق پومپیو قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الطحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔


افغان حکومت اور طالبان نے بین افغان مذاکرات شروع کرنے کی لازمی شرائط کے تحت گذشتہ ہفتے قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا ۔ تقریباً دو دہائی تک جنگ کے بعد بات چیت کے ذریعہ امن عمل اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Sep 2020, 10:31 AM