حکومت پولینڈ نے پبلک میڈیا سربراہوں کو برطرف کیا

پولینڈ میں منظور ہونے والی پارلیمانی قرارداد میں حکومت سے عوامی میڈیا کی غیر جانبداری اور ساکھ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پولینڈ کے وزیر ثقافت نے میڈیا کے تین سرکاری اداروں کے سربراہان کو برطرف کر دیا ہے۔برطرفی کا یہ قدم ملک کے پارلیمانی انتخابات کے بعد لاء اینڈ جسٹس پارٹی (پی آئی ایس) کی ڈونلڈ ٹسک کی قیادت میں نئی ​​حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد اٹھایا گیا ہے۔

وزارت ثقافت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں منگل کو منظور ہونے والی پارلیمانی قرارداد کے ساتھ اس اقدام کا جواز پیش کیا گیا، جس میں حکومت سے عوامی میڈیا کی غیر جانبداری اور ساکھ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


وزارت نے کہا کہ پولش ٹیلی ویژن (ٹی وی پی)، پولش ریڈیو اور پولش پریس ایجنسی (پی اے پی) کے لیے نئے بورڈ آف ڈائریکٹربھی وزیر بارٹلومیج سینکیوِچ کی طرف سے مقرر کئے گئے ہیں۔

پی اے پی نے کہا کہ پی آئی ایس کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے ایجنسی کے چیئرمین اور نگران بورڈ کی برطرفی پر اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے پی اے پی کے دفاتر میں احتجاج کیا ہے۔ آن لائن تصاویر میں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ پولیس کے علاوہ، پارٹی لیڈر جاروسلاو کازینسکی اور سابق وزیر اعظم میٹیوز موراویکی سمیت پی آئی ایس کے سینئر رہنماؤں کا ایک گروپ بدھ کی دو پہر ٹی وی پی ہیڈ کوارٹر پہنچا۔


ایکس پر کھلے خطوط کے تبادلے میں، صدر اندریز ڈوڈا نے حکومت سے پبلک میڈیا کے سی ای او کو تبدیل کرنے میں پولش قانون کا احترام کرنے کی درخواست کی، جب کہ وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یہ تبدیلی قانونی نظم کو بحال کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔