خاتون صحافی روزینہ اسلام کو ریمانڈ پر لینے کی عرضی خارج

سینئر جرنلسٹ روزینہ اسلام کو سرکاری دستاویز چرانے اور اپنے موبائل فون سے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ایک معاملے میں گرفتار ’پروتھوم اَلو‘ کی سینئر صحافی روزینہ اسلام کو منگل کے روز ڈھاکہ کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں سینئر رپورٹر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سینئر جرنلسٹ روزینہ اسلام کو سرکاری دستاویز چرانے اور اپنے موبائل فون سے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں جمعرات کو روزینہ کی ضمانت کے لیے سماعت ہونی ہے۔ اس وقت تک وہ جیل میں رہیں گی۔ معاملے کی جزوی سماعت کے بعد میٹروپولیٹن مجسٹریٹ محمد جسیم نے یہ حکم جاری کیا۔


قبل ازیں شاہ باغ پولیس انسپکٹر عارف الرحمٰن سردار نے عدالت میں اپنی عرضی میں جرم کی بابت پوچھ گچھ کے لیے صحافی کی پانچ دن کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ روزینہ کو ہیلتھ سروس سکریٹری لقمان حسین میاں کے اسسٹنٹ محمد سیف الاسلام بُھئیاں کے سکریٹریٹ دفتر میں پیر کو دستاویز چرانے کے معاملے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */