ایران میں پٹاخوں میں دھماکے سے ایک شخص کی موت، 11 زخمی

آتش بازی کے حادثات ایران میں روایتی آتش بازی فیسٹیول سے پہلے کے دنوں میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں، جسے ایرانی نئے سال نوروز سے پہلے آخری بدھ کے موقع پر مناتے ہیں ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ایران کے دارالحکومت تہران میں اتوار کو پٹاخوں میں ہوئے دھماکے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو فائر فائٹرز سمیت 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی (آئی ایس این اے) نے دی۔

آئی ایس این اےنے تہران کے فائر بریگیڈ محکمے کے ترجمان جلال مالکی کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ تہران کے گرینڈ بازار کے قریب پیش آیا جس کے بعد فائر فائٹرز کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ دھماکے اور آگ سے ایک پرانی دو منزلہ رہائشی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک دیگر عمارت کو نقصان پہنچا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ بڑی مقدار میں گھریلو ساختہ پٹاخوں کے پھٹنے سے پیش آیا۔

تہران کی میڈیکل ایمرجنسی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسماعیل تاواکولی کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ آتش بازی کے حادثات ایران میں روایتی آتش بازی فیسٹیول سے پہلے کے دنوں میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں، جسے ایرانی نئے سال نوروز سے پہلے آخری بدھ کے موقع پر مناتے ہیں، جو اس سال 20 مارچ کو ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔