شمالی کوریا نے پیش کیا طاقتور ترین ’ہواسونگ-20‘ نیوکلیئر میزائل، اب امریکہ بھی نشانے پر

پیانگ یانگ میں ہوئے پریڈ میں ہزاروں فوج، ٹینک اور میزائلوں کی نمائش کی گئی۔ اس دوران ’ہواسونگ-20‘ کو پہلی بار سب کے سامنے لایا گیا۔ اس موقع پر روس کے نائب وزیر خارجہ اور چین کے وائس چیئرمین موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

شمالی کوریا نے اپنے طاقتور ترین میزائل ’ہواسونگ-20‘ کی رونمائی کی۔ یہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا انٹرکونٹیننٹل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ہے، جو امریکہ تک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ کم جونگ اون نے اسے سب سے طاقتور نیوک سسٹم بتایا ہے، جو پورے امریکہ کو آسانی سے ہدف بنا سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے اسے 10 اکتوبر کو ورکرس پارٹی کے 80 ویں یوم تاسیس کے موقع پر فوجی پریڈ میں پیش کیا۔ اس وقت روس اور چین کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ہواسونگ-20 شمالی کوریا کا سب سے ایڈوانس آئی سی بی ایم ہے، یہ 3 مرحلوں والا ٹھوس ایندھن والا میزائل ہے، جو لانچ کے بعد تیزی سے اونچائی حاصل کر لیتا ہے۔ اس کی اہم خصوصیات نیا ہائی-تھرسٹ سالڈ-فیول انجن ہے، جو ہواسونگ-18 سے 40 فیصد زیادہ طاقتور (قریب 1970 کے این تھرسٹ) ہے۔ اس سے میزائل زیادہ تیز اور لمبی دوری طے کر سکتا ہے۔

  • رینج: 15000 کلومیٹر تک، امریکہ کے کسی بھی کونے کو ہدف بنا سکتا ہے۔

  • وارہیڈ: ملٹی پل انڈیپینڈنٹلی ٹارگیٹیبل ری انٹری وہیکلس (ایم آئی آر وی) لے جا سکتا ہے، یعنی ایک میزائل سے کئی نیوکلیئر ہیڈس مختلف اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

  • لمبائی: تقریباً 25 میٹر، وزن 80 ٹن سے زیادہ۔

  • لانچ: موبائل لانچر سے، جسے چھپانا آسان ہے۔


کم جونگ اون نے پریڈ میں کہا کہ یہ ہمارا سب سے طاقتور نیوک ہتھیار ہے۔ اس میزائل کا ابھی تجربہ نہیں ہوا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہواسونگ-18 سے زیادہ بہتر ہے۔ ٹھوس ایندھن سے اسے فوراً لانچ کیا جا سکتا ہے، جو وارننگ کے بغیر حملہ کو ممکن بناتا ہے۔ جمعہ کو پیانگ یانگ میں ہوئے پریڈ میں ہزاروں فوج، ٹینک اور میزائلوں کی نمائش کی گئی۔ ہواسونگ-20 کو پہلی بار سب کے سامنے لایا گیا۔ اس موقع پر روس کے نائب وزیر خارجہ اور چین کے وائس چیئرمین موجود تھے، ان کی موجودگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا اب روس-چین سے قریب آ رہا ہے۔ ساتھ ہی پریڈ میں ہائیپرسونک گلائڈ وہیکل بھی دکھایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہواسونگ-20 پورے امریکہ (الاسکا سے فلوریڈا تک) کو  نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایم آئی آر وی سے ایک میزائل کئی شہروں کو ہدف بنا سکتا ہے۔ پنٹاگن نے کہا کہ یہ شدید خطرہ ہے۔ شمالی کوریا کے پاس 60-50 نیوکلیئر ہیڈس ہیں، جن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روس-چین کی موجوگی سے ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ شمالی کوریا کے اس قدم سے جنوبی کوریا اور جاپان بھی تشویش میں مبتلا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔