شمالی کوریا نے جاپان کی جانب بیلسٹک میزائل داغا

ایجنسی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے یہ میزائل جنوبی کوریا-امریکہ فریڈم شیلڈ مشق کے وسط میں داغا۔

<div class="paragraphs"><p>بیلسٹک میزائل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بیلسٹک میزائل، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پیانگ یانگ/ٹوکیو: شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بحیرہ جاپان کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے یہ میزائل جنوبی کوریا-امریکہ فریڈم شیلڈ مشق کے وسط میں داغا۔ جسے پیانگ یانگ نے اس کے خلاف 'جارحیت کی جنگ کی تیاری' کے طور پر لیا ہے۔

یہ میزائل جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کی جاپان میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل خطرات اور دیگر مشترکہ چیلنجوں پر بات چیت کے لیے ملاقات سے چند گھنٹے قبل داغا گیا تھا۔ جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس نے شمالی کوریا کی جانب سے مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔