شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ :جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ’يوناپ نے‘ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا نے آج هوانگ سونگ -14 طویل فاصلے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دوسری جانب، ایک فوجی ترجمان نے رائٹرز کو اس رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔جنوبی کوریا میں عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ انھوں نے جواب میں پریسزژن اسٹرائک میزائل مشقیں کیں ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے اس ممکنہ تجربے کا جائزہ لے رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ تجربہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے تین بجے کیا گیا۔ جنوبی کوریا کا خبر رساں ادارہ ’یوناپ ‘کے مطابق مذکورہ میزائل جنوبی پیونگان صوبے میں پیونگ سونگ سے مشرق کی جانب اڑا۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ میزائل کتنی دور تک سفر کر سکا اور کیا یہ ماضی کے میزائلوں کی طرح جاپان کی فضائی حدود تک پہنچا۔

اس سال شمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے ہیں جن میں ان کا پہلا بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے۔ اسی دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے جوہری اسلحے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

پیانگ یانگ نے اپنے میزائل پروگرام کے منصوبے کو راز میں بھی نہیں رکھا کہ وہ ایسا میزائل بنانا چاہتا ہے جو امریکہ کی سرزمین کو نشانہ بنا سکے اور یہ کہ اس نے ہائیڈروجن بم تیار کر لیا ہے۔ گذشتہ ماہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Nov 2017, 9:29 AM