نیوزی لینڈ الیکشن: جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی کو ملی تاریخ ساز جیت

اکثریت حاصل کرنے کے لئے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے الیکشن میں خاطر خواہ اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ میں کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل کرنے کے لئے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔

120 رکنی پارلیمنٹ کے لیے دو مراحل میں ہونے والے انتخابات کے 98 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ دستیاب نتائج کے مطابق 49 فیصد ووٹ یعنی سب سے زیادہ ووتون کیساتھ لیبر پارٹی پارلیمنٹ کی 64 سیٹیں جیت چکی ہے۔ اس طرح لیبر پارٹی آئندہ تین برسوں کے لیے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ نیشنل پارٹی نے 35 نشستیں جیتی ہیں جب کہ اے ٹی سی نیوزی لینڈ اور گرین پارٹی نے مشترکہ طور پر 10 نشستوں پر کامیاب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔