نیدرلینڈ: مصنوعی ذہانت کے سبب ختم ہوں گی 25 ہزار سرکاری ملازمتیں

نیدرلینڈ حکومت سرکاری ملازمتوں میں کٹوتی کر کے ہر سال تقریباً 5 ارب امریکی ڈالر (47595 کروڑ) روپے کی بچت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>
i

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے سبب ہندوستان سمیت دنیا بھر کے نجی شعبوں میں کام کرنے والوں کی ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔ یہ پہلی بار ہے جب اے آئی کی وجہ سے سرکاری ملازمتیں ختم کی جائیں گی۔ دراصل نیدرلینڈ حکومت ایک بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کے بعد اے آئی کی وجہ سے تقریباً 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی۔ ’بلومبرگ‘ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ نیدرلینڈ حکومت اے آئی کی مدد سے سرکاری کام کاج کو زیادہ مؤثر بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ڈچ حکومت تقریباً 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے جا رہی ہے۔

نیدرلینڈ حکومت سرکاری ملازمتوں میں کٹوتی کر کے ہر سال تقریباً 5 ارب امریکی ڈالر (47595 کروڑ) روپے کی بچت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق حکومت ایک ساتھ 25 ہزار ملازمتیں ختم نہیں کرے گی، بلکہ کئی مرحلوں میں بتدریج ملازمتوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 26 اکتوبر کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ نیدرلینڈ حکومت آئندہ سال کے آغاز میں سرکاری کام کاج میں اے آئی کے استعمال سے متعلق تفصیلی منصوبہ پیش کرے گی۔ ریاستی سکریٹری ایرک وان ڈین برگ نے بتایا ہے کہ حکومت ہمیشہ پرانے طریقۂ کار کے مطابق کام نہیں کرتی رہے گی۔ حکومت آنے والے دنوں میں کچھ مشکل فیصلے کرنے جا رہی ہے، جس کے اثرات زیادہ متاثر کن ہوسکتے ہیں۔


نیدرلینڈ میں سرکاری ملازمین کی تعداد 2025 کے آخر تک بڑھ کر 1.60 لاکھ ملازمین تک پہنچ گئی تھی۔ یہ تعداد 2018 کے مقابلے میں تقریباً 41 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے قبل بھی حکومتیں سرکاری ملازمین کی تعداد کم کرنے کا دعویٰ کر چکی ہیں، لیکن یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ نیدرلینڈ حکومت کی مجوزہ برطرفی کا اثر سبھی شعبوں پر یکساں نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اور فوج کو اس برطرفی سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ سب سے زیادہ اثر وزارتوں، مانیٹرنگ ایجنسیوں اور سرکاری اسکیموں کو نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر نظر آئے گا۔ وان ڈین برگ نے بتایا کہ حکومت تکنیک کا سہارا لے گی اور علیحدہ علیحدہ وزارتوں اور ایجنسیوں میں زیادہ سے زیادہ کام اے آئی کی مدد سے مکمل کرنا ہے۔ حکومت اے آئی کی مدد سے پروڈکٹیوٹی (کارکردگی) کو بہتر کرنا چاہتی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔