نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل، نومبر میں ہوں گے وسط مدتی انتخابات

نیپال میں سیاسی عدم استحکام کو دیکھتے ہوئے نیپالی صدر نےپارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور وسط مدتی انتخابات کرانے کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

نیپالی صدر کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
نیپالی صدر کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہےاور وسط مدتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے نیپالی صدر نےاس سال نومبر میں 12 اور 19 تاریخ کو وسط مدتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نیپالی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر اور وزیر اعظم کے پی شرمااولی کے سرکار بنانے کےدعووں کو خارج کرد یا ہے۔

واضح رہے اطلاعات کے مطابق کے پی شرما اور حزب اختلاف نے صدر ودیا دیوی بھنڈاری کو ارکان پارلیمنٹ کےدستخط والےخط سونپ کر نئی حکومت تشکیل کرنے کے لئے دعوے پیش کئے تھے ۔اولی حزب اختلاف کی جماعتوں کےرہنماؤں سے کچھ منٹ پہلے ہی صدر کے دفتر پہنچے تھے۔


واضح رہے نیپالی آئین کی شق76 (5)کے مطابق اولی نے حکومت بنانے کے لئے اپنی پارٹی سی پی این ۔یو ایم ایل کے121 ارکان اور جنتا سماجوادی پارٹی نیپال کے 32 ارکان کی حمایت کے دعوے والا خط سونپاتھا۔ دوسری جانب نیپالی کانگریس کےصدر شیر بہادر نے 149 ارکان کی حمایت کا دعوی کیا تھا۔شیر بہادر اپنے ہمراہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کو لے کر صدر سے ملنے پہنچےتھے۔

اولی نے153 ارکان کی حمایت کا دعوی کیا تھا اور شیر بہادر نے 149 ارکان کی حمایت کا دعوی پیش کیا تھا ۔ نیپال کی پارلیمنٹ میں275 ارکان ہیں اور حکومت بنانے کےلئےکم از کم 138 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ اولی کا سی پی این۔یو ایم ایل اتحاد 121 ارکان کے ساتھ سب سےبڑا اتحاد ہے۔ دونوں کے دعووں کامطلب تھا کہ کچھ ارکان نےدونوں کو حمایت دی ہوئی تھی یا اتحاد ان کو اپنا حامی کر کے پیش کر رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔