نیپال الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا، ووٹنگ 5 مارچ 2026 کو ہوگی
نیپال میں عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ منظور شدہ ٹائم ٹیبل میں رجسٹریشن، ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی سمیت تمام اہم عمل کی تفصیلات شامل ہیں۔

نیپال کے الیکشن کمیشن نےکل یعنی پیر کو ایوان نمائندگان کے انتخابی شیڈول کی منظوری دے دی۔ نیپال میں عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ منظور شدہ ٹائم ٹیبل میں رجسٹریشن، ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی سمیت تمام اہم عمل کی تفصیلات شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق، سیاسی جماعتیں 16 سے 26 نومبر تک انتخابات کے لیے رجسٹر ہو سکتی ہیں۔ نئی سیاسی جماعتوں کو 15 نومبر تک رجسٹریشن کرانا ہو گا۔ سیاسی جماعتیں 15 فروری سے 2 مارچ تک کل 15 دن انتخابی مہم چلا سکیں گی۔ نیپال میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، اور ووٹوں کی گنتی اسی دن بیلٹ باکس میں جمع ہونے کے بعد شروع ہو جائےگی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بروقت تیاریوں اور موثر ہم آہنگی کے ذریعہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ صدر رام چندر پوڈیل نے 12 ستمبر کو ایوان نمائندگان کو تحلیل کر دیا تھااور نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیاتھا۔
عبوری وزیر اعظم سوشیلا کارکی نے کہا کہ ان کی حکومت وقت پر عام انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ کارکی، 12 ستمبر کو وزیر اعظم بنیں، جنہوں نے سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے خلاف نوجوانوں کی زیر قیادت جین زی اپوزیشن کے پرتشدد مظاہروں کے بعد سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ کیا۔ شرما اولی کی حکومت کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندی کی وجہ سے ہٹائی گئی ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔