نائیجیریا میں تاریخی مسجد کی چھت گرنے سے 8 نمازی جاں بحق

1830 میں تعمیر کی گئی اس مسجد میں جمعہ  کی نمازکے لئے  گزشتہ روز نمازی جمع تھے جب اچانک مسجد کی چھت کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر گر گیا جس سے متعدد نمازی ملبے تلے دب گئے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا ویڈیو گریپ</p></div>

سوشل میڈیا ویڈیو گریپ

user

یو این آئی

شمالی نائیجیریا میں تاریخی مسجد کی چھت گرنے سے 8 نمازی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی نائیجیریا کی ریاست کدونا کے شہر ثریا میں پیش آیا جہاں جمعے کی نماز کیلئے سینکڑوں نمازی مسجد میں موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسجد 1830 میں تعمیر کی گئی تھی جہاں گزشتہ روز نمازی جمع تھے کہ اچانک مسجد کی چھت کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر گر گیا جس سے متعدد نمازی ملبے تلے دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے نمازیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پہلے 4 لاشوں کو ملبے سے نکالا اور پھر مزید3 لاشیں ملبے سے نکالیں جبکہ 23 افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔


دوسری جانب کدونا ریاست کے گورنر اوبا ثانی نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے افسوسناک واقعے میں متاثرہ افراد کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکام نے بتایا کہ یہ مسجد 1830 عیسوی کی دہائی میں بنائی گئی تھی۔

بظاہر جائے وقوعہ پر ریکارڈ کی جانے والی ویڈیوز میں چھت کا ایک حصہ گرا ہوا ایک وسیع حصہ کھلا ہوا دکھایا گیا تھا۔


جاں بحق ہونے والے نمازیوں کی نماز جنازہ مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ کدونا کے گورنر اوبا ثانی نے تباہی کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور افسوسناک حادثے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔