دنیا میں گزشتہ چار ہفتوں کے دوران کورونا سے 64 ہزار سے زائد افراد کی موت

گزشتہ 28 دنوں میں کورونا کے 20520411 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 605577251 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اس وائرس کی وجہ سے 64029 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے موت، علامتی تصویر یو این آئی
کورونا سے موت، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کی وبا کے اتار چڑھاؤ کے نئے معاملات کے درمیان گزشتہ چار ہفتوں میں اس بیماری کی وجہ سے 64029 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 28 دنوں میں کورونا کے 20520411 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 605577251 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اس وائرس کی وجہ سے 64029 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے دنیا میں اب تک 6503412 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چار ہفتوں میں 13507 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد جاپان میں 7401، جرمنی میں 2904، اٹلی میں 2696، روس میں 1935، جنوبی کوریا میں 1857، آسٹریلیا میں 1742، اسپین میں 1710، فرانس میں 1652، ایران میں 1526، ہندوستان میں 1308 اور میکسیکو میں 1302 لوگوں کی اس وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔ اب تک دنیا میں 316979976 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔