24 گھنٹوں میں ڈونیٹسک سمت میں مارے گئے 350 یوکرینی فوجی: روس

ایک ایم777 آرٹلری سسٹم اور ایک امریکی ساختہ ایم 109 پلاڈین سیلف پروپیل آرٹلری سسٹم کو کاؤنٹر بیٹری فائر کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈونیٹسک سمت میں 350 یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔روسی وزارت دفاع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ اس سمت میں دشمن کے کل 350 فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، جن میں دو بکتر بند گاڑیاں اور چھ پک اپ ٹرک شامل ہیں۔ ایک ایم777 آرٹلری سسٹم اور ایک امریکی ساختہ ایم 109 پلاڈین سیلف پروپیل آرٹلری سسٹم کو کاؤنٹر بیٹری فائر کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

وزارت نے کہا کہ روسی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈونیٹسک سمت میں کل دو حملوں کو ناکام بنایا۔ وزارت نے کہا کہ روسی افواج نے لیمان سمت ایک اور کوپیانسک میں چھ یوکرینی فوج کے حملے کو ناکام بنادیا جس میں کل 150 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔


روسی فوج نے کہا کہ یوکرین نے 115 فوجیوں، دو پیدل فوج کی لڑاکا گاڑیوں، تین گاڑیوں، ایک جاسوسی اور الیکٹرانک وارفیئر اسٹیشن جنوبی ڈونیٹسک کی سمت میں جبکہ کھیرسن اور زپوریزیہ سمتوں میں 45 فوجیوں کو گنوایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔