دنیا بھر کے 25 کروڑ افراد اپنے وطن سے دور!

دنيا بھر میں اپنے آبائی ملک کو ترک کر کے کسی دوسرے ملک ميں رہنے والوں کی اس وقت تعداد تقريباً 258 ملين یعنی 25 کروڑ 80 لاکھ ہے، تارکین وطن کے عالمی دن پر مبنی خاص رپورٹ۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس
user

یو این آئی

تارکین وطن کی تعداد کا انکشاف ہجرت کے موضوع پر اقوام متحدہ کی ايک تازہ رپورٹ ميں کيا گيا ہے۔ 2000 کے اعداد و شمار ميں 49 فيصد اضافے کے ساتھ اپنا آبائی ملک ترک کر کے کسی دوسرے ملک ميں رہائش اختيار کرنے والوں کی رواں سال يعنی 2017 ميں تعداد لگ بھگ 258 ملين بنتی ہے۔ يہ انکشاف اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کی جانب سے اسی ہفتے کے آغاز پر جاری کردہ ايک رپورٹ ميں کيا گيا۔ البتہ يہ امر اہم ہے کہ ان اعداد و شمار ميں بين الاقوامی ہجرت کرنے والوں کا تناسب 2000 ميں 2.8 فيصد تھا، جو کہ اس سال 3.4 فيصد رہا۔ رپورٹ کے اجرا پر محکمے کے انڈر سيکرٹری جنرل ليو زين من نے کہا- ’’مہاجرت کے حوالہ سے غلط فہميوں کو دور کرنے کے ليے قابل بھروسہ ڈيٹا اور شواہد انتہائی اہم ہيں۔‘

اقوام متحدہ کی تمام 193 رکن رياستوں نے گزشتہ برس ستمبر ميں ايک سمجھوتے کو حتمی شکل دی تھی جس کے تحت تمام ملک اس بات کے پابند ہيں کہ بين الاقوامی ہجرت کو کوئی بھی ملک انفرادی سطح پر نہيں سنبھالے گا۔ رکن رياستوں نے اس ضمن ميں بہتر پاليسيوں پر عملدرآمد اور مہاجرين کا بوجھ بانٹنے پر بھی اتفاق کيا تھا۔ علاوہ ازيں مہاجرين و پناہ گزينوں کے انسانی حقوق کا خيال رکھے جانے اور ان کے خلاف رجحانات اور خوف کے عنصر کو کم کرنے کے ليے اقدامات کی حامی بھی بھری گئی تھی۔ نيو يارک ميں ہونے والی اس پيش رفت ميں يہ بھی طے کيا گيا تھا کہ معاہدہ پر عملدرآمد 2018ميں شروع ہو جائے گا۔

اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی اور سماجی امور کے انڈر سيکرٹری جنرل ليو زين من کے بقول يہ رپورٹ اس وقت اس ليے جاری کی گئی ہے تاکہ معاہدہ پر عملدرآمد کے آغاز سے قبل ارکان تازہ ترين اعداد و شمار سے آگاہ ہو سکيں۔ يہ امر اہم ہے کہ امريکہ اسی ماہ يعنی دسمبر کے آغاز پر اس معاہدہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی پير کو جاری کردہ اس رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ مہاجرين کی مجموعی تعداد کا دو تہائی حصہ صرف بيس ممالک ميں قيام پذير ہے۔ 49.8 ملين مہاجرين امريکہ ميں مقيم ہيں، جو دنيا بھر ميں موجود مہاجرين کے انيس فيصد کے برابر ہيں۔ علاوہ ازيں مہاجرين کی ميزبانی ميں سعودی عرب دوسرے، جرمنی تيسرے، روس چوتھے اور برطانيہ پانچويں نمبر پر ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Dec 2017, 3:32 PM