مودی۔ بائیڈن نے پائیدار اور جامع ترقی پر تبادلہ خیال کیا: وائٹ ہاؤس

وہائٹ ہاؤس نے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن نے بالی میں جی-20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔

پی ایم مودی اور جو بائیڈن، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی اور جو بائیڈن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بالی: وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے جی-20 کے ذریعہ بڑی معیشتوں کو اکٹھا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ وہائٹ ہاؤس نے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن نے بالی میں جی-20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران لیڈروں نے جی-20 کے تئيں اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار کیا، جو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے اہم فورم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بڑی معیشتوں کو اکٹھا کرنے کی اپنی اجتماعی صلاحیت پر روشنی ڈالی، جس میں موسمیاتی، توانائی اور خوراک کے بحرانوں سے نمٹنے، عالمی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور تکنیکی انقلاب کو فروغ دینے کے امور شامل ہیں۔


وہائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء سے نمٹنے کی کامیابی سے ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران صحت اور مالیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی بنیاد پڑ گئی ہے۔ میٹنگ میں جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، کساد بازاری، غربت اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول، جامع ترقی، اقتصادی سلامتی اور عالمی سپلائی کو مضبوط کرنے جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی مالیاتی اداروں کے لیے بہتر اور جدید فنانسنگ ماڈل تیار کرنے کے تئيں پرعزم ہے اور وہ جی 20 کی عالمی قیادت کی حمایت جاری رکھے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔