کیوبا میں فیول اسٹوریج میں آتشزدگی، ایک افراد ہلاک، کم از کم 122 زخمی

وزارت برائے عوامی صحت نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے پلانٹ میں ایک خام تیل کے ٹینک میں زبردست آگ لگ گئی جو اگلی صبح دوسرے ٹینک تک پہنچ گئی، اس سے کئی دھماکے ہوئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کیوبا کے ماتنجاس بندرگاہ میں ایک ایندھن ذخیرہ سسٹم میں زبردست آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے اور کم از کم 122 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ آسمانی بجلی گرنے کے بعد پلانٹ میں ایک خام تیل کے ٹینک میں زبردست آگ لگنے سے پیش آیا۔ اس حادثہ کے بعد ملک پر زبردست بجلی بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق عوامی وزارت صحت نے بتایا کہ 5 اگست کو شام 7 بجے آسمانی بجلی گرنے کے بعد پلانٹ کے ایک خام تیل کے ٹینک میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اگلی صبح دوسرے ٹینک میں پہنچ گئی جس سے کئی دھماکے ہو گئے۔ بجلی کی زد میں آئے پہلے ٹینک میں تقریباً 25 ہزار کیوبک لیٹر خام تیل تھا۔ مقامی افسران نے کہا کہ آسمانی بجلی سے لگنے والی آگ کو روکنے میں وہاں موجود نظام فیل کر گیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے اسٹوریج کو اپنی زد میں لے لیا۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 5000 باشندوں کو جائے وقوع سے محفوظ نکالا گیا ہے۔ کیریبیائی ملک ایندھن کی کمی کے سبب بجلی کی کمی سے نبرد آزما ہیں۔ ایسے میں تیل اسٹوریج میں دھماکوں کے بعد اس کی بجلی فراہمی مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔