امریکہ کا لاس اینجلس شدید بدامنی کا شکار، پولیس اہلکار نے کیمرے کے سامنے خاتون رپورٹر کو ماری گولی
گولی لگنے والی لارین ٹوماسی نامی خاتون رپورٹر آسٹریلیا کی بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ لاس اینجلس میں بدامنی کے دوران پولیس نے آسٹریلیائی رپورٹر کے پیر میں گولی مار دی۔

ویڈیو گریب
امریکہ کا لاس اینجلس اس وقت شدید بدامنی کا شکار ہے۔ یہاں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی فسادیوں پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس درمیان ایک غیر ملکی صحافی کو گولی مارنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون رپورٹر موقع پر رپورٹنگ کر رہی تھی تبھی پیچھے کھڑے پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے اس کے پیر میں گولی مار دی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پیر میں گولی لگنے والی خاتون رپورٹر آسٹریلیا کی بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ لاس اینجلس میں بدامنی کے دوران پولیس نے آسٹریلیائی رپورٹر کے پیر میں گولی مار دی۔ خاتون رپورٹر کا نام لارین ٹوماسی بتایا جا رہا ہے۔ وہ لاس اینجلس میں ہو رہے احتجاجی مظاہرے کے دوران لائیو گراؤنڈ رپورٹ کر رہی تھی۔
صحافی کا کہنا ہے کہ ایک افسر نے جان بوجھ کر اسے نشانہ بنایا۔ دو دن پہلے ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے کچھ علاقوں میں چھاپہ ماری کی تھی۔ اس کے بعد کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا، ان لوگوں پر امریکہ میں ناجائز طور پر رہنے کا الزام تھا۔ اس واقعہ کے بعد فیڈرل ایمیگریشن کی بے دخلی مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے جس نے شدت اختیار کر لی ہے۔
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لانس اینجلس میں پُر تشدد مظاہرہ میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی کیلیفورنیا کے گورنر اور لانس اینجلس کی میئر سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔ 2000 نیشنل گارڈس صدر ٹرمپ نے لاس اینجلس میں حالات کو قابو میں کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ ایسا پہلی بار ہے جب کسی ریاست کی نیشنل گارڈ کو گورنر کی اجازت کے بغیر بھیجا گیا ہے۔ ٹرمپ کے نیشنل گارڈس کے بھیجنے کے فیصلے کی کیلیفورنیا کے گورنر گوین نیوسم اور لانس اینجلس کی میئر کیرن بیس نے مخالفت کی تھی.
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔