کورونا کو ہراکر فرانس میں زندگی لوٹ آئی معمول پر

یورپ کے زیادہ تر مکوں نے سفر کے لیے اپنی اپنی سرحدیں کھول دی ہیں اور پروازوں کے لئے ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

فرانس میں کل پیر سے زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے۔ دو ماہ مکمل اور ایک ماہ جزوی لاک ڈاؤن کے بعد آج ہر طرف جوش وخروش اور چہل پہل نظر آئی۔

اسی کےساتھ یورپ کے زیادہ تر مکوں نے سفر کے لیے اپنی اپنی سرحدیں کھول دی ہیں اور پروازوں کے لئے ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں، فرانس، جرمنی، سوئزر لینڈ، بیلجیم اور پولینڈ میں سیاحوں کو خوش آمد کرنے کے لیے اقدامات بھی تقریباً مکمل کر لئے گئے ہیں۔ بیلجیئم، فرانس، جرمنی، چیک ریپبلک، ڈنمارک اور یونان آج سے اپنی سرحدیں کھول رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے پہلے اور زیادہ متاثر ملک اٹلی نے اس رخ پر پہل کرتے ہوئے 3 جون کو ہی اپنے پڑوسی ممالک سمیت تمام یورپین سیاحوں کے لئے سرحدیں کھول دی تھیں۔


فرانس بھر میں کل سے ریسٹورنٹ، بار، کیفے اور پارک بھی کھول دئیے جائیں گے اور 22 جون سے ہائی اسکولز اور کالجز لازمی کھولے جائیں گے۔

صدر فرانس ایمانوئل میکروں نے کل قوم سے وائرس کے دوران چوتھی مرتبہ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس نے معیشت کی پرواہ کئے بغیر کورونا کیخلاف پہلی جنگ جیت لی ہے۔ لیکن جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اس لئے ملک میں سماجی فاصلے کی پابندی کرنی ہوگی اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا ضروری ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ ابھی بھی جاری رہے گی اور انہیں اس وائرس کیخلاف پہلی کامیابی پر خوشی ہے۔ اب عوام کو نفرت اور نسلی تعصب کے خلاف پوری قوت سے لڑنا ہے،

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔