لبنان دھماکہ: اب تک 149 افراد ہلاک، بیروت بندرگاہ کے ڈائریکٹر سمیت 16 گرفتار

بیروت بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے زبردست دھماکے کی وجہ سے تقریباً نصف شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان دھماکہ، تصویر یو این آئی
لبنان دھماکہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بندرگاہ پر ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 149 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع لبنان کے لوريون لوجور نامی اخبارنے جمعہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد 137 بتائی جارہی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ بیروت بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے زبردست دھماکے کی وجہ سے تقریباً نصف شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر یہ خوفناک دھماکہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا تھا جو غیر محفوظ طریقے سے بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔


بہر حال، اس حادثہ کی جانچ چل رہی ہے اور بیروت بندرگاہ کے ڈائریکٹر حسن کورائٹم سمیت کل 16 افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ایل بی سی ریڈیو نشریات نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ کورائٹم کے مطابق وہ بندرگاہ پر بڑی مقدارمیں بارود رکھے جانےسے آگاہ تھا لیکن اس خطرے کے پیش نظر وہ انجان تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Aug 2020, 10:39 AM
/* */