’اغوا اور مظالم کو درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا‘، سعودی صحافی خاشقجی کی بیوی میڈیا کے سامنے ہوئیں جذباتی

ٹرمپ نے 2018 میں خاشقجی کے قتل کے فوراً بعد سعودی عرب کے ساتھ معاشی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکہ میں آنے والے اربوں ڈالر کو روکنے کے حق میں نہیں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سعودی صحافی جمال خشوگی کی بیوہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب کے مشہور و معروف صحافی مرحوم جمال خاشقجی کا قتل ایک بار پھر عالمی سطح پر سرخیوں میں ہے۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے ستون رہے خاشقجی کی بیوی حنان ایلتار خاشقجی نے میڈیا کے سامنے جذباتی ہو کر کہا کہ ’’کسی بھی حال میں اغوا اور مظالم کو درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔‘‘ امریکی صدر ٹرمپ کا وہ تبصرہ بھی دوبارہ موضوعِ بحث بن گیا ہے، جس میں انھوں نے 2018 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کھل کر دفاع کیا تھا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اُس وقت امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانچ کو خارج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ولی عہد کا استنبول واقع سعودی قونصلیٹ میں ہوئے اس قتل سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے خاشقجی کو انتہائی متنازعہ شخص بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بارے میں کچھ چیزیں بہت لوگ پسند نہیں کرتے اور ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں۔ انھوں نے خفیہ رپورٹس کی جگہ سعودی قیادت کے بیانات پر زیادہ بھروسہ ظاہر کیا اور کہا تھا کہ سفارتی مہمان کو عوامی طور سے شرمندہ نہیں کیا جانا چاہیے۔


قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے 2018 میں خاشقجی کے قتل کے فوراً بعد سعودی عرب کے ساتھ معاشی رشتوں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکہ میں آنے والے اربوں ڈالر کو روکنے کے حق میں نہیں ہیں۔ انھوں نے بار بار سعودی ولی عہد کے انکار کو دہرایا اور کہا کہ وہ کچھ نہیں جانتے تھے۔ اس وقت ’ایکس‘ پر ٹرمپ نے لکھا تھا کہ انھوں نے ولی عہد سے بات کی ہے جنھوں نے سفارتخانہ میں پیش آئے واقعہ کے بارے میں پوری طرح لاعلمی ظاہر کی۔ اس کے بعد بھی کئی واقع پر ٹرمپ نے اسی بیان کو مضبوط کیا۔

جب امریکی میڈیا نے رپورٹ کی کہ سی آئی اے نے اس قتل میں ولی عہد کے براہ راست کردار کی تصدیق کی ہے، تب بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں بتایا گیا ہے ان کا کوئی کردار نہیں تھا، اور پھر وہی پرانا بیان دہرایا کہ کون سچ جان سکتا ہے۔ نومبر 2018 میں جاری ایک تحریری بیان میں انھوں نے اس قتل کو ناقابل قبول اور خوفناک جرم کہا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ شاید انھوں نے کیا ہو، شاید نہیں کیا ہو۔ ٹرمپ نے بار بار یہ بھی کہا کہ امریکہ کا رشتہ اشخاص سے نہیں، بلکہ سعودی عرب کی حکومت سے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔