کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ کیٹی پیری کی رومانٹک تصویر
پیری اور ٹروڈو کے افیئر کی خبریں اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہیں جولائی 2025 میں مونٹریال کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔’

کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر پر ہر طرف کافی بات ہو رہی ہے۔ ٹروڈو نے جنوری میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اپنی دوسری پاری کی تلاش شروع کردی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد سے ان کی کوئی خبر منظر عام پرنہیں آئی تھی۔
ہالی ووڈ کی پاپ کوئین کیٹی پیری اپنے آپ میں ایک برانڈ ہیں۔ ان کے متعدد سپر ہٹ ٹریکس نے دنیا بھر میں کروڑوں روپئے کا بزنس کیا ہے۔ فوربس کے مطابق پہلے کیٹی کی مالیت تقریباً 200 ملین ڈالر تھی لیکن اب یہ بڑھ کر 400 ملین ڈالر (تقریباً 3,300 کروڑ روپے ) سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمپنی کو اپنے گانوں کے حقوق 225 ملین ڈالٹر (تقریباً 1,870 کروڑ روپے ) میں بیچ دیئے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد ان کا نام دنیا کی امیر ترین خواتین گلوکاروں میں شامل ہو گیا تھا۔
بتادیں کہ ٹروڈو نے 2023 میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوئر ٹروڈو کے ساتھ اپنا 18 سالہ ازدواجی رشتہ ختم کرلیا تھا۔ وہیں کیٹی پیری نے اس سال ہی اداکار آرلینڈو بلوم سے بھی رشتہ توڑ لیا۔ پیری اور ٹروڈو کے افیئر کی خبریں اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہیں جولائی 2025 میں مونٹریال کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔’ ٹی ایم زیڈ‘ نے اس ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک ہی ٹیبل پر بیٹھے اور گپ شپ کرتے نظر آئے۔
جسٹن ٹروڈو نے 28 مئی 2005 کو اپنی بچپن کی دوست سوفی گریگوئر سے شادی کی تھی۔ سوفی ٹروڈو کے چھوٹے بھائی کی ہم جماعت تھی۔ ان کی ملاقات 2003 میں ایک چیریٹی تقریب میں ہوئی، قربت بڑھی اور 2004 میں منگنی اور 2005 میں شادی ہوئی۔ یہ جوڑی کینیڈا کے سب سے زیادہ زیر بحث جوڑوں میں سے ایک بن گئی۔ ان کے تین بچے ایک بیٹی اور دو بیٹے ہوئے۔ اگست 2003 میں انہوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش مل کر کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔