ایران نے امریکی سفری پابندی کو دشمنی اور امتیازی قرار دیا

ایرانی وزارت نے کہا کہ ایسی پالیسیاں امتیازی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

ایران نے ہفتہ کے روز امریکہ کی جانب سے ایران سمیت کئی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے والی نئی سفری پابندی کی سخت مذمت کی اور اس قدم کو ’’ایرانیوں کے خلاف گہری دشمنی کی واضح علامت‘‘ قرار دیا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے رپورٹ کردہ ایک بیان میں امریکی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پابندیاں صرف قومیت اور مذہب کی بنیاد پر افراد کو نشانہ بناتی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ایسی پالیسیاں امتیازی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں، جس میں عدم امتیاز اور انسانی حقوق کے احترام کے اصول شامل ہیں۔


بیان میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ واشنگٹن کے ’’یکطرفہ اور امتیازی اقدامات‘‘ کی عوامی سطح پر مخالفت کریں۔ اس نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ ایران اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے اور امریکی انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات کے نتائج کا جواب دینے کے لئے لیے سبھی دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام قومی سلامتی کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ ممالک سے سفر ی پابندی عائد کرنے سے متعلق اعلان پر دستخط کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔