کورونا کا قہر جاری: جاپان میں ایمرجنسی کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان

جاپان کی دارالحکومت ٹوکیو اور دس دیگر صوبوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور یہ پابندی سات فروری کو ختم ہونے جارہی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کورونا کا قہر ابھی بھی کئی ممالک میں جاری ہے۔ یوروپ کے کئی ممالک نے جہاں اس وبا سے نمٹنے کےلئے اپنے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے ویسے ہی کئی غیر یوروپی ممالک نے ایمرجنسی نافذکی ہوئی ہے۔جاپان میں اس وبا سے نمٹنے کےلئے ایمرجنسی نافذ ہے اور اب اس کی مدت میں اضافہ کیاجا سکتا ہے۔

جاپان حکومت کورونا وائرس(کووڈ19) کی وبا سے نمٹنے کےلئے ٹوکیو،اوساکا اور آٹھ دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی مدت بڑھا سکتی ہے مقامی میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی وزیراعظم سوگا یوشیہیدے نے آج کہا،’’ حکومت کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کی وجہ سے کورونا معاملوں میں اب کمی آنی شروع ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وائرس کے انفیکشن کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے۔میرا خیال ہے کہ کھانے اور پینے کےلئے ہدف کی گئی پابندی کا بھی اچھا نتیجہ سامنے آیا ہے۔‘‘


ملک کے دارالحکومت ٹوکیو اور دس دیگر صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ یہ پابندی سات فروری کو ختم ہونے جارہی ہے۔ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ ایمرجنسی کی مدت سات مارچ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

این ایچ کے نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی کی توسیع کے سلسلے میں منگل کے بعد حکومت کی میٹنگ میں روایتی فیصلہ کیا جائےگا۔ وزیراعظم سوگا ایمرجنسی بڑھانے کے فیصلے کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں اطلاع دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Feb 2021, 8:11 AM