اسرائیل-حماس جنگ: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس سے کی خودسپردگی کی اپیل

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے فوجی جنوبی غزہ میں خان یونس علاقہ میں داخل ہو گئے ہیں جہاں شنوار کے پوشیدہ ہونے کی اطلاع ہے۔

نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے حماس جنگجو سے اسرائیلی فوجیوں کے سامنے خود سپردگی کرنے اور غزہ میں حماس لیڈر یحییٰ شنوار کے لیے اپنی زندگی کی قربانی نہیں دینے کی گزارش کی۔ دراصل اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے فوجی جنوبی غزہ میں خان یونس علاقہ میں داخل ہو گئے ہیں جہاں شنوار کے پوشیدہ ہونے کی اطلاع ہے۔ نیتن یاہو کا بیان آئی ڈی ایف چیف آف اسٹاف ہرجی حلیوی کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایسے اشارے ہیں کہ حماس ختم ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’گزشتہ کچھ دنوں میں حماس کے درجنوں جنگجوؤں نے ہماری فوج کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے۔ انھوں نے اپنے اسلحے ڈال دیے اور خود کو ہمارے بہادر فوجیوں کے حوالے کر دیا۔‘‘


واضح رہے کہ آئی ڈی ایف خان یونس علاقہ میں ہر گھر کی تلاشی لے رہا ہے کیونکہ ایسی خفیہ رپورٹس تھیں کہ یحییٰ شنواری خود کو چھپا کر انسانی امدادی گاڑی میں جنوبی غزہ بھاگ گیا تھا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یوف گیلنٹ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ یحییٰ شنوار کو مار دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔