اسرائیل-غزہ جنگ بندی: ملبہ میں تبدیل گھروں میں 2 سال بعد لوٹ رہے شہری، اسرائیلی فوج نے پیچھے کھینچے قدم

غزہ کے صحت سے متعلق افسران نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان اور اسرائیلی فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے بعد راحت اور ریسکیو ٹیمیوں نے اب تک 100 سے زائد لوگوں کی لاشوں کو ملبوں کے ڈھیر سے نکالا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان ’غزہ امن منصوبہ‘ کے پہلے مرحلہ کے تحت جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک طرف جہاں اسرائیل کی فوج اپنے قدم پیچھے کھینچ رہی ہے، وہیں 2 سال کی طویل مدت کے بعد ہزاروں کی تعداد میں بے گھر فلسطینی شہری ننگے پاؤں غزہ کے شمالی حصہ میں ملبوں کی ڈھیر میں تبدیل آشیانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

جمعہ (10 اکتوبر) کو بے گھر فسلطینی خاندانوں کی لمبی قطاریں سائیکلوں پر اپنے بچے کھچے سامانوں کو لے کر غزہ کی ساحلی شاہراہ (کوسٹل ہائی وے) سے ہوتے ہوئے غزہ شہر کی جانب بڑھ رہے تھے۔ یہ کبھی غزہ کا سب سے بڑا شہری علاقہ ہوا کرتا تھا اور اسرائیل کے خطرناک حملوں کو برداشت کرنے والے علاقوں میں سے بھی ایک تھا۔ جبکہ کئی خاندان خان یونس کے کھنڈرات سے ہوتے ہوئے جنوبی غزہ کی جانب بڑھ رہے تھے، جو کبھی غزہ کا دوسرا سب سے بڑا شہری علاقہ ہوا کرتا تھا۔ لیکن اسرائیلی حملوں کے بعد یہ پورا علاقہ صرف دھول اور پتھروں کا ایک ڈھیر بن کر رہ گیا ہے۔


نیوز ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک ادھیڑ عمر کے شخص احمد البرائم نے اپنی واپسی کو لے کر کہا کہ ’’ہم اپنے علاقے میں واپس تو آ گئے، لیکن یہ مکمل طور سے تباہ ہو چکا ہے۔‘‘ احمد اپنی سائیکل پر لکڑی کے ٹکروں کو ڈھوتا ہوا آگے بڑھ رہا تھا، جسے وہ سردی سے بچنے کے لیے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے والا تھا۔ احمد نے کہا کہ ہمیں نہ تو کوئی فرنیچر ملا اور نہ ہی پہننے کو کپڑے ملے۔ یہاں تک کہ سردی سے بچنے کے لیے سردیوں کے کپڑے بھی نہیں ملے، سب کچھ برباد ہو چکا ہے۔

غزہ کے صحت سے متعلق افسران نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان اور اسرائیلی فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے بعد راحت اور ریسکیو ٹیمیوں نے اب تک 100 سے زائد لوگوں کی لاشوں کو ملبوں کے ڈھیر سے نکالا ہے۔ غزہ-اسرائیل میں جنگ بندی کا پہلا مرحلہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں ہفتہ کے شروع میں لائے گئے 20 نکات پر مشتمل جامع غزہ امن منصوبہ میں پہلا ٹھوس قدم ہے۔ امن منصوبہ کے تحت اس قدم کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ 2 سال سے جاری جنگ پر پابندی عائد کرنی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔