اسلام سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب، 10 سال میں مسلم آبادی میں 21 فیصد کا اضافہ، پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ جاری

اب دنیا کا چار میں سے ہر ایک شخص مسلم ہے یعنی مسلمانوں کی پوری دنیا کی آبادی میں 26 فیصد عالمی حصہ داری ہے۔ 10 سال میں غیر مسلمانوں کی آبادی میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

پیو ریسرچ سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب بن چکا ہے۔ ساتھ ہی یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہبی گروپ بھی ہے۔ 2010 سے 2020 کے درماین مسلم آبادی میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، یعنی یہ اعداد و شمار 170 کروڑ سے بڑھ کر 200 کروڑ تک پہنچ چکا ہے۔ یہ اضافہ عالمی اوسط آبادی اضافہ (10 فیصد) سے دو گنا ہے۔

’اے بی پی‘ کی خبر کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق اب دنیا کا چار میں سے ہر ایک شخص مسلم ہے یعنی مسلمانوں کی پوری دنیا کی آبادی میں 26 فیصد عالمی حصہ داری ہے۔ دوسری طرف غیر مسلمانوں کی آبادی میں 9.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس میں ہندوؤں کی آبادی میں 0.1 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ سال 2010 میں ہندوؤں کی آبادی 15 فیصد تھی، جو سال 2020 میں 14.9 ہو گئی۔


پیو (Pew) ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی 2010 سے لے کر 2020 تک شمالی امریکہ میں 52 فیصد بڑھی ہے۔ یہاں کل مسلم آبادی 59 لاکھ ہے۔

دنیا کے الگ الگ حصوں میں مسلم آبادی میں اضافہ کے بارے میں بات کی جائے تو سال 2010 اور 2020 کے درمیان سب-سہارا افریقہ میں 34 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ قدرتی آبادی میں اضافہ اور اسلامی تعلیمی مراکز کی موجودگی کی وجہ سے مسلم آبادی میں زیادہ اضافہ درج کرتا ہے۔ ایشیا پیسفک ریجن میں کل مسلم آبادی 26 فیصد ہے جہاں 1.4 فیصد مسلم آبادی بڑھی ہے۔ یہ علاقہ مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا گڑھ ہے۔ یہاں انڈونیشیا، پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش جیسے ملکوں کی وجہ سے مسلم آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپ میں امیگریشن کی وجہ سے مسلم آباد میں 0.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔