کیا اگلے انتخابات میں برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی شکست یقینی ہے؟ پول میں انکشاف

بتا دیں کہ برطانیہ میں سال 2024 میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ایک  پول کے مطابق اس الیکشن میں کابینہ کے صرف پانچ وزیر اپنی نشستیں بچا سکیں گے۔

رشی سنک، تصویر آئی اے این ایس
رشی سنک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے لیے بری خبر ہے۔ درحقیقت ایک سروے میں برطانیہ میں 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں ان کی شکست کو یقینی بتایا جا رہا ہے۔ یہی نہیں سنک کے ساتھ ساتھ ان کی کابینہ کے 15 وزراء کی شکست کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

’دی انڈیپینڈنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم رشی سنک کے علاوہ نائب وزیر اعظم ڈومینک راب، سکریٹری ہیلتھ اسٹیو بارکلے، سکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی، سکریٹری دفاع بین والیس، بزنس سکریٹری گرانٹ شیپس، کامنز لیڈر پینی مورڈانٹ اور ماحولیاتی سکریٹری تھریس کافی، کنزرویٹو پارٹی یعنی ٹوری کے سینئر ممبران کو آنے والے الیکشن میں شکست کا خطرہ ہے۔


واضح رہے برطانیہ میں سال 2024 میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ پول کے مطابق اس الیکشن میں کابینہ کے صرف پانچ وزیر اپنی نشستیں بچا سکیں گے۔ جن کابینہ کے وزراء کی کرسی بچتی دکھائی دے رہی ہے ان میں جیریمی ہنٹ، سویلا بریورمین، مائیکل گو، ندیم زواوی اور کیمی بیڈینوک شامل ہیں۔

موجودہ کابینہ میں زیادہ تر ٹوری ارکان پارلیمنٹ کے لیے واحد چیلنج لیبر پارٹی ہے۔ ’بیسٹ فار برٹین‘ آرگنائزیشن کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج کے مطابق برطانیہ میں 10 اہم ترین نشستیں مسلسل اس جماعت کے امیدوار جیتتے ہیں، جو بعد میں حکومت بناتی ہے۔ لیبر پارٹی یہ 10 سیٹیں بھی جیت سکتی ہے۔


2019 کے عام انتخابات میں ٹوری پارٹی نے کل 365 سیٹیں جیتی تھیں۔ ضمنی انتخابات میں معطلی اور شکست کے نتیجے میں اب ان کے پاس صرف 356 نشستیں ہیں۔ جاری کردہ تازہ ترین پولز کے مطابق لیبر پارٹی 482 کے مقابلے میں صرف 69 سیٹیں جیت سکی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔