ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کو کمزور بتایا
قطر میں امریکی اڈے پر ایران کے حملے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے العدید ایئربیس پر ایران کے حملے کو کمزور قرار دیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
قطر میں امریکی اڈے پر ایران کے حملے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوابی کارروائی بہت کمزور تھی، جیسا کہ توقع تھی۔ اس حملے میں کسی امریکی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ایران کے میزائل حملوں کو مؤثر طریقے سے روک دیا گیا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘پر لکھا، 'ایران نے اپنے نیوکلیئر پلانٹ پر امریکی حملے کا باضابطہ طور پر جواب دیا، جو بہت کمزور تھا۔ ہم ایسے کمزور جوابی حملے کی توقع کر رہے تھے اور ہم نے ان حملوں کو مؤثر طریقے سے روک دیا۔ ایران سے 14 میزائل داغے گئے جن میں سے 13 تباہ ہو گئے۔ ایک کو جان بوجھ کر چھوڑ دیا گیا کیونکہ یہ دوسری سمت جا رہا تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا، 'مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس حملے میں کسی امریکی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ہمیں صرف معمولی نقصان ہوا ہے اور وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے تمام میزائل ہمارے دفاعی نظام نے تباہ کر دیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ کوئی نفرت انگیز حرکت نہیں کی جائے گی۔ میں ایران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ حملے سے پہلے اس نے اس بارے میں پیشگی اطلاع دی تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ایران اب امن کی طرف بڑھے گا۔ میں اسرائیل سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں۔ تاکہ اس خطے میں امن قائم ہو سکے۔'
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا یاہے۔ ایران کسی بھی صورت میں کسی کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں کو قبول نہیں کرے گا۔ ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ یہ ایرانی قوم کی سوچ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔