امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات تعمیری رہے، اگلے ہفتے دوبارہ بات چیت ہوگی: ایران

بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہفتہ کے روزہونے والی پہلی باضابطہ جوہری بات چیت تعمیری رہی اور دونوں ممالک نے اگلے ہفتے دوبارہ مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ اس بار پر زور دیتا رہا ہے کہ ایران کسی قسم کے جوہری ہتھیار نہ بنائے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ 'تعمیری' مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور دونوں فریقوں نے اس معاملے پر آئندہ ہفتے مزید مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔عمان نے کہا ہے کہ بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی اور بات چیت تعمیری رہی۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکی سفیر اسٹیو وٹ کوف نے کی۔


عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والی اس بات چیت سے قبل جناب  عراقچی نے کہا تھا کہ ان کا ملک غیر جانب دار معاہدہ چاہتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔