وکٹوریا اسٹیٹ میں ہند نژاد ماہر امراض اطفال انگراج کھلن کو ملا 2023 کا ’آسٹریلین آف دی ایئر‘ ایوارڈ

انگراج کھلن ہیلتھ اویئرنیس سوسائٹی آف آسٹریلیا کے بانی شریک ہیں، جو کئی زبانوں میں صحت کے بارے میں پھیلی غلط باتوں کی حقیقت سامنے رکھتا ہے۔

ماہر امراض اطفال انگراج کھلن، تصویر آئی اے این ایس
ماہر امراض اطفال انگراج کھلن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آسٹریلیا کے وکٹوریا اسٹیٹ کے ہند نژاد ماہر امراضِ اطفال انگراج کھلن کو کئی آسٹریلیائی طبقات کو اہم طبی دیکھ بھال اور طبی تعلیم فراہم کرنے کے لیے 2023 کا آسٹریلین آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وکٹوریا اسٹیٹ کی گورنر نے ایک تقریب میں انگراج کو یہ ایوارڈ دیا۔ کھلن نے اس موقع پر کہا کہ ’’یہ ایک اعزاز اور خصوصی اختیار ہے، ساتھ ہی یہ میرے لیے آسٹریلیائی کثیر ثقافتی طبقات کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کے لیے بہت ساری ذمہ داری فراہم کرتا ہے۔‘‘

56 سالہ انگراج کھلن ہیلتھ اویئرنیس سوسائٹی آف آسٹریلیا (ایچ اے ایس اے) کے بانی شریک ہیں جو کئی زبانوں میں اسٹیج کے ذریعہ سے صحت کے بارے میں غلط خبروں کی حقیقت سامنے رکھتا ہے۔ ایچ اے ایس اے ذہنی صحت سے لے کر کووڈ-19 ٹیکہ کاری تک کے موضوعات پر انگریزی، ہندی، پنجابی، اردو اور عربی میں فورم اور ورچوئل سیشن منعقد کرتا ہے۔


ہندوستان میں ایک طالب علم کے طور پر انھوں نے اپنی طبی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے ایک مندر کے باہر پرساد فروخت کیا۔ 2010 میں ملبورن جانے کے بعد انگراج نے گھریلو تشدد اور جہیز کے غلط استعمال کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کام کیا۔ 2004 میں ایک ماہر امراضِ اطفال کی شکل میں رائل ڈاروِن اسپتال سے جڑنے کے بعد انگراج، جنھیں ڈاکٹر راج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے دور دراز قبائلی طبقات کے لیے محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔

ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انگراج کھلن نے وکٹوریا میں ثقاتی طور سے متنوع طبقات کو اہم طبی دیکھ بھال اور طبی تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ وکٹوریا کی گورنر لنڈا ڈیساؤ ایسی نے کہا کہ ماہر امراضِ اطفال ڈاکٹر انگراج کھلن کو 2023 وکٹورین آسٹریلین آف دی ایئر کے لیے مبارکباد۔ انگراج نے پورے آسٹریلیا میں ثقافتی طور سے متنوع طبقات کو طبی دیکھ بھال اور طبی تعلیم فراہم کر کے لوگوں کی زندگی کو بدل دیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ انگراج کھلن نے پہلے بھی کئی انعامات حاصل کیے ہیں۔ ان میں 2019 میں اسمال بزنس چمپئن ایوارڈ، 2019 انڈیا آسٹریلیا بزنس اینڈ کمیونٹی ایوارڈ، 2017 وکٹورین ملٹی کلچرل ایوارڈ فار ایکسیلنس، اور 2019 میں وندھم بزنس ایوارڈ شامل ہیں۔ انگراج کے علاوہ وکٹوریا سے مزید تین ایوارڈ یافتگان رہے جو 25 جنوری 2023 کو کینبرا میں قومی انعامی تقریب کے لیے دیگر ریاستوں کے انعام یافتگان کے ساتھ آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */