دبئی: ہندوستانی ڈرائیور کو سنائی گئی 18 لاکھ روپے 'خوں بہا' کی سزا، سڑک حادثے میں 2 سعودی خواتین کی ہوئی تھی موت

دبئی ٹریفک کورٹ کو اس سلسلے میں بتایا گیا کہ 48 سالہ ہند نژاد ایک شخص نے البرشا میں لاپروائی سے اپنی کار چلائی تھی جس میں نہ صرف دو خواتین کی موت ہو گئی بلکہ چار دیگر لوگ زخمی بھی ہوئے۔

عدالتی فیصلہ / Getty Images
عدالتی فیصلہ / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

جون 2022 میں سعودی عرب کی سڑک پر ایک حادثہ ہوا تھا جس میں دو سعودی خواتین کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے لیے ایک ہندوستانی ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور دبئی کی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ یہ ڈرائیور مہلوک خواتین کے گھر والوں کو 80 ہزار درہم یعنی تقریباً 18 لاکھ روپے کا 'بلڈ منی' یعنی خوں بہا (معاوضہ) دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 جون کو رہائشی علاقہ البرشا میں ایک سڑک حادثے میں دو خواتین کی موت ہو گئی تھی۔ دبئی ٹریفک کورٹ کو اس سلسلے میں بتایا گیا کہ 48 سالہ ہند نژاد ایک شخص نے البرشا میں لاپروائی سے اپنی کار چلائی تھی جس میں نہ صرف دو خواتین کی موت ہو گئی بلکہ چار دیگر لوگ زخمی بھی ہوئے۔ 'دی نیشنل' کی ایک رپورٹ کے مطابق ہند نژاد سڑک پر کھڑی کار کو نہیں دیکھ پایا اور اس سے اپنی کار ٹکرا دی۔ اس ٹکر کے بعد ایک تیسری کار بھی ٹکرا گئی جس میں سعودی عرب کا ایک کنبہ موجود تھا۔ حادثے میں دو خواتین کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔


قابل ذکر ہے کہ دبئی کی عدالت نے ہندوستان اور بنگلہ دیشی نژاد کے دو لوگوں کو البرشا علاقے میں سڑک حادثہ کے دوران ہلاک ہوئے افراد کے کنبہ کو الگ الگ خوں بہا دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے تین ماہ کے لیے بنگلہ دیشی شخص کا لائسنس رد بھی کر دیا اور اسے 10 ہزار درہم یعنی تقریباً دو لاکھ روپے جرمانہ اور 320000 درہم یعنی تقریباً 72 لاکھ روپے خوں بہا کی شکل میں دینے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں ہندوستانی شخص کو تقریباً 18 لاکھ روپے خوں بہا دینے کا حکم صادر ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔