ماہ رمضان میں 8 لاکھ سے زائد مسافروں نے حرمین ٹرین میں سفر کیا

سعودی عرب کی ریلوے کمپنی 'سعودی عرب ریلویز' نے ماہ رمضان کے آپریشن کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقدس مہینے کے دوران 8 لاکھ افراد نے حرمین ٹرین کی سروس کو استعمال کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

ریاض: سعودی عرب کی ریلوے کمپنی 'سعودی عرب ریلویز' نے ماہ رمضان کے آپریشن کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقدس مہینے کے دوران 8 لاکھ افراد نے حرمین ٹرین کی سروس کو استعمال کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق ماہ رمضان کے دوران آٹھ لاکھ 18 ہزار افراد نے حرمین ٹرین پر سفر کیا جو کہ گزشتہ سال کے رمضان المبارک کے مقابلے میں 265 فی صد زیادہ ہے۔

سعودی ریلویز نے تفصیلات بتائیں کہ حرمین ٹرین نے ماہ مقدس کے دوران 2540 سفر مکمل کئے۔ روزانہ کے ٹرین اسفار کی تعداد 115 سے زائد رہی جبکہ 97 فی صد سے زائد ٹرینیں اپنے عین شیڈول پر چلتی رہیں۔

رمضان میں مسافروں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر حرمین ٹرین کے پانچ اسٹیشنوں پر تقریبا دس لاکھ افراد کے بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ لوگ آمد و روانگی کے شیڈول کے لئے سہولت سے انتخاب کر سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔