تیل چاہیے تو ہم سے لو ورنہ ’آبنائے ہرمز‘ کے لے خود لڑو: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادی ممالک سے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکہ ہمیشہ آپ کے ساتھ نہیں رہے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز اور ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر اے آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ایران جنگ میں بیک فٹ پر جانے سے ناراض ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادی ممالک کو سخت پیغام دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اپنی سیکورٹی اور ضروریات کے لیے خود ذمہ داری لینی ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے اتحادی ممالک کو 2 مشورے دیے۔ پہلا یہ کہ جو ملک ’آبنائے ہرمز‘ کی وجہ سے ’جیٹ فیول‘ کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں وہ امریکہ سے تیل خرید سکتے ہیں، کیونکہ امریکہ کے پاس کافی تیل موجود ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خاص طور پر برطانیہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف کارروائی میں حصہ نہیں لیا، لیکن اب اسے جیٹ فیول کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسرے مشورہ میں انہوں نے کہا کہ یہ ممالک ہمت دکھائیں اور ضرورت پڑے تو آبنائے ہرمز پر جا کر خود کنٹرول حاصل کریں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکہ ہمیشہ آپ کے ساتھ نہیں رہے گا۔‘‘


ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ خواہ سیکورٹی کا معاملہ ہو یا تیل کی فراہمی کا، اب اتحادی ممالک کو خود آگے آنا ہوگا۔ ٹرمپ کا اشارہ واضح تھا کہ جو ممالک پہلے امریکہ کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے، اب امریکہ بھی ان سے دوری اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو کافی حد تک کمزور کر دیا گیا ہے اور جنگ کا سب سے مشکل حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ اب آگے کی ذمہ داری دوسرے ممالک کو اٹھانی چاہیے اور اپنی تیل کی ضروریات بھی خود پوری کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے فرانس پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فرانس نے اسرائیل جا رہے امریکی فوجی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ ٹرمپ نے اسے ایک برا رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسے یاد رکھے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور اسرائیل-امریکہ جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں 3000 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ایران کے نائب وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی اور امریکی حملوں میں 1900 سے زائد لوگ مارے گئے ہیں۔ لبنان میں کم از کم 1200 لوگ مارے گئے ہیں۔ اسرائیل میں 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک 13 امریکی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔