آئی اے ای اے نے نیتن یاہو کے دعوؤں کو کیا بے نقاب، کہا  حملوں سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا

آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران کے فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ (ایف ایف ای پی) پر اسرائیل کے حملوں سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ نتنز ایٹمی تنصیب میں کوئی بڑا نقصان نہیں دیکھا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر شدید حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا ہے۔ لیکن اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے 15 جون کو اس بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران کے کے فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ (ایف ایف ای پی) یا زیر تعمیر خندب ہیوی واٹر ری ایکٹر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کے کے فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ لیکن آئی اے ای اے کے انکشاف کے مطابق اگر اسرائیل کا ایران میں حملہ ناکام ہو جاتا ہے تو ایران کے جوہری منصوبے زیادہ متاثر نہیں ہوں گے۔


آئی اے ای اے نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے ایران کے کے فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔ اس کے علاوہ نتنز ایٹمی تنصیب میں  بھی کوئی بڑا نقصان نہیں دیکھا گیا ہے۔ تاہم اصفہان جوہری مقام پر چار ضروری عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ان چار عمارتوں میں سے ایک میں یورینیم کی تبدیلی کی سہولت اور فیول پلیٹ بنانے کا پلانٹ شامل ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے نے اسرائیلی حملے کے دعوے کے حوالے سے ملک کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے فورڈو جوہری پلانٹ سے ضروری جوہری آلات نکال لیے تھے۔ ایسی صورتحال میں ایٹمی پلانٹ کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، فورڈو کے قریب رہنے والے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس علاقے میں دو بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔