ہانگ کانگ ۔سمندر میں تیل کے رساؤ کی وجہ 13 ساحلوں کو بندکیا گیا

ہان کانگ کا بیچ
i
user

عمران اے ایم خان

ہانگ کانگ کے ساحل کے قریب سمندر میں مال برداربحری جہاز کے درمیان تصادم کی وجہ سے بھاری مقدار میں تیل کے رساؤ اور شدیدبوُ پھیلنے کی وجہ سے 13 بحر ی ساحلوں (بیچ) کو بند کر دیا گیا ہے۔بندرگاہوں کی صفائی جاری ہے اور سمندر سے اب تک 93 ٹن پام آئل نکالا جا چکا ہے۔پرل ندی کے قریب جمعہ کو دو مال بردار جہاز ٹکرا گئے تھے جس کی وجہ سے سمندر میں کم از کم 1000 ٹن پام آئل کا لیکیج ہو گیا تھا۔ چھ روز کے بعد بھی آج چین کے کنٹرول والے ساحل سے پام آئل میں لپٹی مردہ مچھلیاں، شیلفش، پتھر، پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر ردی کے سامان مل رہے ہیں۔حکومت نے کل رات بتایا کہ سمندر سے اب تک 93 ٹن پام آئل نکالا گیا ہے اور سمندر کے پانی کے اوپر تیر رہے تیل کی مقدار کم ہو رہی ہے۔تیل کے رساؤ اور بھاری بدبو پھیلنے کی وجہ سے اتوار سے اب تک 13 ساحلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر تیل کے رساؤ سے سمندری ماحول كو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ حال میں سمندر میں رساؤ کا یہ سب سے بڑا معاملہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔