امریکہ میں برفیلے طوفان سے زبردست تباہی، 18 افراد جاں بحق، 2700 سے زائد پروازیں رد

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں برفیلے طوفان کے سبب 2700 سے زائد پروازیں رد کر دی گئی ہیں، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی والی حالت سے بچنے کے لیے ہزاروں ایئرلائنز نے اپنے راستے کو بدل دیا ہے۔

برفانی طوفان، تصویر آئی اے این ایس
برفانی طوفان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں برفیلے طوفان سے زبردست تباہی مچی ہوئی ہے۔ ملک میں 18 لوگ اس برفیلے طوفان کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں لاکھوں لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ کرسمس سے قبل کی شام سینکڑوں گھروں کی بجلی گل ہو گئی۔ ایسے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برفیلے طوفان نے سب سے زیادہ بفیلو اور نیویارک شہر کو متاثر کیا ہے۔ اس طوفان کے سبب ایمرجنسی خدمات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں برفیلے طوفان کے سبب 2700 سے زائد پروازیں رد کر دی گئی ہیں، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی والی حالت سے بچنے کے لیے ہزاروں ایئرلائنز نے اپنے راستے کو بدل دیا ہے۔ پروازیں رد کیے جانے سے ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کرسمس پر گھر لوٹ رہے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


اوریگن کے پورٹ لینڈ نے 202 یا 46 فیصد پروازوں کو رد کر دیا ہے۔ کیلیفورنیا کے خلیجی علاقہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے سین فرانسسکو ہوائی اڈے سے مجموعی طور پر 51 پروازیں رد کر دی گئی ہیں۔ دیگر 79 پروازوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس درمیان چھٹیوں کے اسفار کو کم کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس ہفتہ کے آخر میں ملک کے دو تہائی حصے میں برفیلے طوفان اور ٹھنڈ کی وجہ سے موسم خراب ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔