گوٹریس نے کی آرمینیا اور آذربائیجان سے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹریس نے کہا کہ انہیں نگورنو قاراباخ خطہ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین شروع ہونے والے فوجی تنازع پر سخت تشویش ہے اور فوجی طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انتونیو گوٹریس، تصویر یو این آئی
انتونیو گوٹریس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے آرمینیا اور آذربائیجان سے نگورنو قاراباخ خطے میں فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد ہی دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کر کے اس معاملہ پر بات چیت کریں گے۔ انتونیو گوٹریس نے اتوار کے روز یہ بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق ’’اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نگورنو قاراباخ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد اور بامقصد بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ جلد ہی اس معاملہ پر آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ ‘‘


اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ انہیں نگورنو قاراباخ خطہ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین شروع ہونے والے فوجی تنازع پر سخت تشویش ہے اور فوجی طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس تنازع میں عام شہریوں کی ہلاکت پر بھی غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل نگورنو قاراباخ خطہ کے ایک علاقے پر قبضہ کے حوالہ سے آرمینیا اور آذربائیجان کی فوج کے مابین ایک پرتشدد تنازع اتوار سے شروع ہوا تھا۔ آرمینیا کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نگورنو قاراباخ خطے میں آذربائیجان کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں اس کے 16 فوجی ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔