نائیجیریا: بندوق برداروں نے اگربڈو فرقہ کے 14 لوگوں کا کیا قتل

کوگی صوبہ کے پولس سربراہ ایدے ایوبہ نے بتایا کہ مارے گئے لوگوں میں سے 13 کوگی کے مقامی سرکاری کورٹن کارفے علاقے میں اگربڈو فرقے کے ایک کنبے کے ارکان ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ابوجہ: جنوبی افریقی ملک نائیجیریا میں بندوق برداروں کے ایک گروپ نے کوگی صوبے میں ایک فرقے پر حملہ کرکے 14 لوگوں کو قتل کردیا۔ یہ اطلاع پولس نے دی ہے۔ صوبے کے پولس سربراہ ایدے ایوبہ نے بدھ کے روز بتایا کہ مارے گئے لوگوں میں سے 13 کوگی کے مقامی سرکاری کورٹن کارفے علاقے میں اگربڈو فرقے کے ایک کنبے کے ارکان ہیں۔

ایدے ایوبہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس حملے میں چھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک حملے کا سبب پتہ نہیں چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی افراد کو گولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔ بندوق بردار، حفاظتی دستوں کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کی تلاش کے ساتھ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jul 2020, 9:58 AM