ابھی صرف ایندھن کی 50 فیصد مانگ پوری ہوسکے گی: وکرماسنگھے

سری لنکا کے پاس ڈالر کے علاوہس روپے کی بھی کمی ہے اور اس نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر سے بات کی ہے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری لنکا میں تقریباً 50 فیصد گیس اور ایندھن کی مانگ آئندہ ہفتوں میں پوری ہو سکے گی۔ وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے یہ یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈیلی مرر نے بدھ کو ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ 350 کروڑ ٹن گیس سے لیس ایک جہاز پہنچ گیا ہے۔ ہم صرف اسپتالوں، شمشان اور ہوٹلوں جیسے صرف تھوک خریداروں میں گیس تقسیم کریں گے۔ "بعد میں ہمیں چار ماہ کے لیے گیس کی کافی کھیپ مل جائے گی۔ اسے محفوظ رکھنے میں ہمیں 14 دن لگیں گے۔ تاہم، ہم بہت جلد مزید کھیپ حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں۔


وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے پاس فی الحال سات دن کے لیے کافی ایندھن ہے۔ تاہم آنے والے ہفتوں میں 4 ہزار کروڑ ٹن ایندھن کو محفوظ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہم ہندستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ایندھن حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔ ان دنوں مانگ کا 50 فیصد کسی بھی طرح سے فراہم کرنا ممکن ہوگا۔

مسٹر وکرما سنگھے نے کہاکہ ڈالر کے علاوہ سری لنکا کے پاس روپے کی بھی کمی ہے۔ میں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر سے بھی بات کی ہے جنہوں نے امداد میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ میں نے ورلڈ فوڈ پروگرام انسٹی ٹیوٹ سے بھی بات کی ہے۔ سب سے پہلے ہمیں خود کی مدد کرنی ہوگی۔ اس لیے ضروری ہے کہ قرض کی تنظیم نو کا پروگرام جلد از جلد شروع کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔