فرانس نے یورپی یونین کے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی

ہندوستان، برازیل ، ترکی اور جنوبی افریقہ سمیت 16 ممالک کو فرانس نے ریڈ زون میں رکھا ہے اوریہاں سے آنے والے سیاحوں کے لئے 10 دن کی گوشہ تنہائی لازمی ہوگی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

فرانسیسی حکومت نے کووڈ۔ 19 کی پابندیوں سے راحت کے نئے مرحلے میں یورپی یونین اور دیگر ممالک کے سیاحوں کو پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ، مختلف ممالک سے سیاحوں کے داخلے کے لئے گرین ، اورنج اور ریڈ کلر زون کے زمرے میں ضابطے طے کیے گئے ہیں۔ آسٹریلیا ، اسرائیل ، جاپان ، نیوزی لینڈ ، سنگاپور ، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کے ممالک گرین زون میں ہیں۔ یہاں کے سیاح پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر فرانس میں داخل ہوسکتے ہیں لیکن ان کو ٹیکے نہیں لگا ہے تو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹس لازمی ہیں۔


بیان کے مطابق ، روس ، برطانیہ ، امریکہ اور کچھ دوسرے ممالک کو اورنج زون میں رکھا گیا ہے جہاں سیاحوں کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دونوں ہونے چاہئے۔ جن لوگوں نے کووڈ۔19 کا ٹیکہ نہیں لگایا گیا ہے ، انھیں صرف مناسب وجوہات کی بناء پر فرانس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح ارجنٹائن ، برازیل ، ہندوستان ، ترکی اور جنوبی افریقہ سمیت 16 ممالک ریڈ زون میں شامل ہیں۔ یہاں آنے والے سیاحوں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور 10 دن کی گوشہ تنہائی لازمی ہوگی۔

اب تک فرانس میں کورونا انفیکشن کے 50.7 لاکھ سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد اس مرض کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔