فرانس میں ہیلتھ ایمرجنسی 24 جولائی تک بڑھی، اسپین میں بھی توسیع

فرانس اور اسپین کے اس فیصلہ سے اندازہ لگایاجاسکتا ہےکہ حالات کتنے سنگین ہیں اور جلد کورونا وبا سے راحت ملتی نظر نہیں ا ٓ رہی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کوروناوائرس 'كووڈ -19' کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فرانس نے ہفتہ کو ’ہیلتھ ایمرجنسی‘ 24 جولائی تک کے لیے بڑھا دی ہے۔فرانس کی حکومت نے کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 21 مارچ کو ملک بھر میں صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

اسی دوران فرانس میں گزشتہ پانچ ہفتے میں سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فرانس میں کل 219 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں جوکہ گزشتہ 35 دنوں میں سب سے کم ہے۔


عالمی وبا کوروناوائرس ’كووڈ -19‘ کا سامنا کر رہے اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بھی ملک کی پارلیمنٹ سے مسلسل چوتھی بار اسٹیٹ آف الارم کی مدت میں مزید 15 دن کا اضافہ کرنے کو کہا۔

اسپین میں 15 مارچ سے ہی اسٹیٹ آف الارم نافذ ہے۔ مسٹر سانچیز نے کہا ’’ہمیں پتہ ہے کہ اسٹیٹ آف الارم حالت میں تبدیلی آئی ہے اور پارلیمنٹ سے اس کی مدت بڑھانے کے لئے کہا ہے‘‘۔


انہوں نے اپنی درخواست میں اسپین کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے چوتھی بار اسٹیٹ آف الارم کو دوبارہ نافذ کرنے کے لئے کہا ہے۔ اسپین کے کوروناوائرس کے زد میں آنے سے اب تک یہاں 213435 لوگ متاثر ہو ئے ہیں اور اس کی وجہ سے 24543 متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔

دو نوں یوروپی ممالک کے اس فیصلہ سے اندازہ لگایاجاسکتا ہےکہ حالات کتنے سنگین ہیں اور جلد کورونا وبا سے راحت ملتی نظر نہیں ا ٓ رہی ہے۔ واضح رہے برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہاں کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔