کورونا کے سبب یو این آئی سے تعلق رکھنے والےسابق ہندوستانی صحافی کی موت

برہم کانچی بوٹلا نے یو این آئی سےشائع ہونے والے ’مرجر مارکیٹس‘ میں پہلے بطور کنٹینٹ ایڈیٹر کام کیا تھا۔ انہوں نے ہفت روزہ نیو اندیا ٹائمس کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہندوستان کے معروف خبر رساں ادارے یونائیٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے ایک سابق اسٹرنگر کی منگل کے روز نیویارک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب موت ہوگئی۔واضح رہے یہ اطلاع خاندانی ذرائع نے منگل کے روز دی۔

ذرائع کے مطابق برہم کانچی بوٹلا (66) کا پیر کے روز نیویارک کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔کورونا وائرس کے علامات ظاہر ہونے کے پانچ دن بعد انھیں 28 مارچ کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور بعد میں انھیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ان کے اہل خانہ میں بیوی انجنا، بیٹی سیجانا اور بیٹے سُداما ہیں۔


برہم کانچی بوٹلا نے یو این آئی سےشائع ہونے والے ’مرجر مارکیٹس‘ میں پہلے بطور کنٹینٹ ایڈیٹر کام کیا تھا۔ انہوں نے ہفت روزہ نیو اندیا ٹائمس کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔