چین کے سابق صدر جیانگ جیمن کا 96 سال کی عمر میں انتقال، لیوکیمیا کے مرض میں تھے مبتلا

جیانگ کی پیدائش 17 اگست 1926 کو ہوئی تھی، 1993 سے 2003 کے درمیان وہ چین کے صدر رہے، ان کی بیوی کا نام وانگ یپنگ ہے، اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں جن کے نام ہیں جیانگ میانہینگ اور جیانگ میانکانگ۔

جیانگ جیمن، تصویر GettyImages
جیانگ جیمن، تصویر GettyImages
user

قومی آوازبیورو

چین کے سابق صدر جیانگ جیمن اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 96 سالہ جیانگ جیمن کا 30 نومبر کو طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ یہ اطلاع چین کی سرکاری میڈیا نے دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ لیوکیمیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ اس مرض کی وجہ سے ان کے جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ جیانگ جیمن کو 1989 کے تیانمین اسکوائر مظاہرہ کے بعد چین کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انھوں نے تقریباً ایک دہائی تک چین پر حکومت کی۔ جیانگ کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب کووڈ پابندیوں کے سبب چین کے الگ الگ شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ چل رہے ہیں۔ جیانگ کے دورِ حکومت میں تیانمین اسکوائر مظاہرہ کے بعد چین میں کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا۔


جیانگ جیمن کی پیدائش 17 اگست 1926 کو ہوئی تھی۔ 1993 سے 2003 کے درمیان وہ چین کے صدر رہے۔ ان کی بیوی کا نام وانگ یپنگ ہے، اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں جن کے نام ہیں جیانگ میانہینگ اور جیانگ میانکانگ۔ جیانگ میانہینگ چینی خلائی پروگرام کے اندر کام کرتے ہوئے ایک کامیاب اکیڈمک اور تاجر بن گئے ہیں، اور گریس سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کارپوریشن قائم کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔