بنگلہ دیش: بدعنوانی کے الزام میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو 5 سال قید

سزا سنائے جانے سے پہلے ملک میں کشیدگی کے اندیشے کے پیش نظر پولس نے خصوصی نوٹس جاری کیا تھا اور کئی لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آج بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر مہر لگاتے ہوئے انھیں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس سزا کے بعد خالدہ ضیاء اب بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ اس سزا کے بعد ملک میں کشیدگی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کشیدگی بڑھنے کے اندیشوں کے پیش نظر ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولس نے ایک خصوصی نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات صبح 4 بجے سے عوامی مقامات پر لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیاء اور ان کے بیٹے اور بی این پی کے سینئر نائب صدر طارق رحمٰن سمیت پانچ لوگوں کے خلاف 2.52 لاکھ ڈالر کی بدعنوانی کا الزام ہے اور انھیں اس معاملے میں ڈھاکہ عدالت کے پانچویں خصوصی جج محمد اخترالزماں کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سماعت کے دوران انھیں قصوروار پایا گیا۔ سزا سنائے جانے سے پہلے ہی ریپڈ ایکشن بٹالین اور مسلح پولس فورس کو ڈھاکہ کی سڑکوں اور گلیوں میں تعینات کر دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی اپوزیشن پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاء کے تقریباً ایک ہزار حامیوں کو پولس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ گرفتار کیے گئے حامیوں میں پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */