بنگلہ دیش میں سیلاب کے سبب صورتحال تشویشناک

بنگلہ دیش کی آٹھ ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ سیلاب کے سبب بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلہ دیش میں اتوار کو تیستا ندی کی سطحِ آب میں اضافہ ہونے کے سبب سیلاب متاثر شمالی اور وسطی علاقے میں صورتحال مزید ہولناک ہو گئی۔ گذشتہ 15 دنوں میں ندی کی آبی سطح تیسری بار خطرے کے نشان کے اوپر آگئی ہے۔ دھرلا اور جمنا ندی میں سطح آب بڑھنے کے سبب بنگلہ دیش کے کُری گرام، گائی بندھا اور جمال پور سمیت زیادہ تر علاقے گذشتہ آٹھ دنوں سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

پدما ندی کی سطحِ آب بھی خطرے کے نشان سے اوپر ہے جس کے سبب کئی مرکزی اضلاع کی حالت بھی کافی خراب ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے واٹر ڈیولپمینٹ بورڈ (ڈبلیوڈی بی) کے ایگزیکیوٹیو انجینیئر رائبو اسلام نے کہا کہ سیلاب کے سبب 59 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ڈی بی کے شمالی خطے کے سربراہ جیوتی پرساد گھوش نے کہا کہ جمعہ اور ہفتے کے درمیان 250 ایکڑ زمین تیستا ندی میں ڈوب گئی جس کے سبب 117 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔


تیستا اور جمنا ندی میں سطح آب بڑھنے کے سبب شمالی بنگلہ دیش کے سندرگنج، گائیبندھا، کُریگرام کے چلماری اور راجار ہاٹ کے علاوہ رنگ پور میں کونَیَّا علاقے کے لوگوں کو خبردار کر دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی آٹھ ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ سیلاب کے سبب بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */