فرانس میں پہلا اومیکرون کیس سامنے آیا: محکمہ صحت

متاثرہ شخص اور اس کے رابطے میں آنے والے تمام ممکنہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اب ان کی دوبارہ جانچ کی جائے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

فرانس کے بحر ہند میں واقع فارن انٹیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں کورونا کی نئی شکل یعنی نئے ویرینٹ اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ٹروپیکل آئلینڈ میں ماحولیاتی مشترکہ تحقیقی یونٹ کے متعدی عمل کے رکن ڈاکٹر پیٹرک ماونگوئی نے یہ اطلاع دی۔

ڈاکٹر کے مطابق اتوار کی شام کو محکمہ صحت نے چھ افراد کو کورونا کی نئی شکل کے مشتبہ مریضوں کے طور پر شناخت کیا اور ان لوگوں کو زیر نگرانی رکھا گیا۔ مسٹر ماونگوئی نے کہا کہ چھ افراد میں سے ایک شخص اومیکرون سے متاثر پایا گیا، جو کہ کورونا کی ایک نئی شکل ہے۔


53سالہ متاثرہ شخص 20 نومبر کو یہاں واپس آنے سے پہلے کاروباری دورے پر جنوبی افریقہ میں موزمبیق گیا تھا۔ واپسی کے بعد اسے کورونا نیگیٹیو پایا گیا تاہم جب اس میں علامات ظاہر ہوئیں تو اس کا دوبارہ معائنہ کیا گیا جس کے بعد اسے متاثر پایا گیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اس میں بخار، تھکاوٹ، جسم میں درد اور کھانسی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص اور اس کے رابطے میں آنے والے تمام ممکنہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ باقی ٹیسٹ کے بعد متاثر نہیں پائے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */