’پنج شیر میں جنگ روک دی گئی ہے، باغیوں نے مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ‘

پنج شیر میں گزشتہ کئی دنوں سے لڑائی جاری تھی جس میں دونوں طرف سے جانی نقصان کا دعوی کیا گیا تھا، طالبان نے دعوی کیا تھا کہ اس نے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے اور باغیوں کے کئی کمانڈرس کو مار دیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کابل: وادی پنج شیر میں باغیوں کے مجاہدین کو تسلیم کرنے کے وعدے کے بعد افغان طالبان کے پورے افغانستان پر قبضہ ہو جانے اور ایک صوبہ قبضہ سے رہ جانے والے پنج شیر میں لڑائی روک دی گئی ہے۔ یہ اطلاع امارت اسلامی کے ٹوئٹر ہینڈل پر دی گئی ہے۔ امارت اسلامی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا ہے کہ ’’پنجشیر میں جنگ روک دی گئی ہے، باغیوں نے مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔‘‘

وادیٔ پنج شیر میں گزشتہ کئی دنوں سے لڑائی جاری تھی۔ جس میں دونوں طرف سے جانی نقصان کا دعوی کیا گیا تھا۔ طالبان نے دعوی کیا تھا کہ اس نے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے اور باغیوں کے کئی کمانڈرس کو مار دیا ہے۔ باغیوں نے اس سے پہلے جنگ ختم کرنے کے لئے طالبان کے سامنے چار شرطیں رکھی تھیں۔ پنج شیر کے باغیوں کے وہ مطالبات امارت اسلامی نے مسترد کر دیے تھے۔ مطالبات اس طرح تھے: 1. ہمارے ساتھ جو اسلحہ ہے وہ تمام اسلحہ ہمارے پاس چھوڑ دیا جائے، 2. نئی حکومت میں 30 فیصد کا حصہ دیا جائے، 3. پنج شیر کے تمام اختیارات ہمارے پاس ہوں گے، 4. پنج شیر کی باہر سے کوئی نگرانی نہیں کرے گا اور نہ کوئی باہر سے احکامات دے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔